Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈ کپ فائنل، اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

فیصلہ کن مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم میچ کے دوران مسلسل فاؤلز اور کھیل بار بار رکنے کے باعث مقابلہ اپنی مکمل روانی برقرار نہ رکھ سکا۔

اس کے باوجود اسپین نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی بہترین مواقع پیدا کیے، لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز نے شاندار سیوز کے ذریعے اپنی ٹیم کو مسلسل نقصان سے بچائے رکھا۔

ارجنٹائن کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مقررہ وقت کے اختتامی لمحات میں مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز کو خطرناک ٹیکل پر دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد دفاعی چیمپئن کو اضافی وقت میں صرف دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

اضافی وقت میں بھی ایمیلیانو مارٹینیز نے کئی شاندار سیوز کیے، تاہم 106ویں منٹ میں نیکو ولیمز کے ہیڈر کے بعد گیند فیران ٹوریس تک پہنچی، جنہوں نے قریب سے طاقتور شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچا دی اور اسپین کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔

میچ کے دوران اسپین کے لامین یامال، میکل اویارزابال اور نیکو ولیمز نے ارجنٹائن کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جبکہ نیکو ولیمز کا ایک گول فاؤل قرار دیے جانے کے باعث مسترد کر دیا گیا۔

فائنل صرف میدان تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کے اردگرد بھی غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خصوصی طور پر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے، جبکہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاف ٹائم شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں شکیرا، میڈونا اور جسٹن بیبر نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

مغربی ہواؤں کے طاقتور سسٹم کے باعث آج سے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کی وارننگ

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ اسپین نے نہ صرف اپنی تاریخ کا دوسرا مردوں کا فیفا ورلڈ کپ جیت لیا بلکہ ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ اسپین فٹبال کی تاریخ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کے پاس بیک وقت مردوں اور خواتین دونوں کے عالمی کپ کے ٹائٹلز موجود ہیں۔

فائنل کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز پہنائے، جبکہ فیفا کی جانب سے اسپین کے ہر کھلاڑی کو خصوصی یادگاری انگوٹھی بھی پیش کی گئی۔

ورلڈ کپ کا اختتام اسپین کی تاریخی فتح اور ارجنٹائن کی مایوسی کے ساتھ ہوا، جہاں لا روخا نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی مضبوط ترین فٹبال ٹیموں میں شمار ہوتی ہے۔

اسپین نے 2010 میں پہلی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد دوسری بار ورلڈ کپ فائنل میں رسائی حاصل کی اور دونوں مواقع پر کامیابی اپنے نام کی۔

دوسری جانب ارجنٹائن ساتویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی۔ اس سے قبل وہ 1978، 1986 اور 2022 میں عالمی چیمپئن بن چکی تھی اور مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کی خواہاں تھی، تاہم اس بار کامیابی اس کے حصے میں نہ آ سکی۔

یہ فائنل ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ میچ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا تھا، جس کے باعث دنیا بھر کے شائقین کی دلچسپی عروج پر رہی۔ مداحوں کو امید تھی کہ میسی اپنی ٹیم کو ایک اور عالمی اعزاز دلائیں گے، تاہم فائنل میں وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.