Gas Leakage Web ad 1

عمر کا اثر یا بیماری؟ سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

0

حال ہی میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک عوامی تقریب میں شرکت کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ تاہم اس بار ان کی کسی نئی فلم کے بجائے ان کی جسمانی حالت مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں کئی صارفین نے انہیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ کمزور اور دبلا قرار دیا، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سلمان خان نے جمعہ کے روز ممبئی میں سلم ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی (ایس آر اے) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے جدید ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مستحق افراد میں گھروں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔

تقریب کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد متعدد مداحوں نے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "وہ بیمار لگ رہے ہیں، اللہ انہیں صحت دے،” جبکہ دوسرے نے کہا، "لگتا ہے انہیں صحت کا کوئی مسئلہ درپیش ہے۔” ایک اور مداح نے سوال کیا، "میرے کنگ کو کیا ہو گیا؟”

کچھ صارفین نے کہا کہ وہ ابتدا میں سلمان خان کو پہچان ہی نہیں سکے۔ ایک مداح نے لکھا، "پہلے میں نے انہیں پہچانا نہیں، پھر ان کے محافظ شیرا کو دیکھا تو یقین آیا کہ یہ سلمان خان ہی ہیں۔” ایک اور صارف نے پوچھا، "کیا سلمان خان خیریت سے ہیں؟”

ایک مداح نے تبصرہ کیا، "انہیں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، ان کی آنکھوں سے تھکن صاف نظر آ رہی ہے۔ فلموں میں وہ اکیلے پچاس لوگوں کا مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن اس وقت ان کی صحت ان پر اثر انداز ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔”

دوسری جانب کئی مداح سلمان خان کے دفاع میں بھی سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا، "اپنی عمر کو عوامی طور پر قبول کرنا بہت ہمت کی بات ہے۔ رجنی کانت نے بھی ایسا کیا اور سلمان خان بھی اس بات پر احترام کے مستحق ہیں کہ وہ کیمروں کے سامنے اپنی اصل عمر کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.