Gas Leakage Web ad 1

سندھ کی گورنرشپ واپس لیں گے یا اپوزیشن میں بیٹھیں گے، فاروق ستار کا دوٹوک مؤقف

0

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سینیٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کی گورنرشپ کے معاملے پر اہم مشاورت اور پیغام رسانی ہوئی ہے، اور گزشتہ دو روز کے دوران اس حوالے سے سنجیدہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اس معاملے پر ہونے والی پیش رفت مثبت اور بامعنیٰ ہے، اور انہیں امید ہے کہ پارٹی کی کوششیں کامیاب ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری کی دوبارہ گورنر سندھ کے عہدے پر واپسی ایم کیو ایم کی باقاعدہ پارٹی پالیسی ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مذاکرات کے دوران پارٹی نے واضح کیا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مذاکرات میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ اسی نوعیت کا تعاون کر سکتی ہے جیسا پاکستان پیپلز پارٹی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کی کوئی معقول وجہ نہیں تھی۔ بعد ازاں انہیں بتایا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اصرار پر مسلم لیگ (ن) اپنا گورنر لانا چاہتی تھی۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم اپنی گورنرشپ بھی برقرار نہ رکھ سکے تو اس کے ووٹرز پارٹی سے سوال کریں گے۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی گورنرشپ ایم کیو ایم کا حق ہے، اور یا تو وہ اسے واپس حاصل کریں گے یا پھر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.