**آئی ایم ایف کا رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی 8.4 فیصد رہنے کا تخمینہ**
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں رواں مالی سال 2026-27 کے دوران مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ پاکستان کنٹری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح **8.4 فیصد** رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جبکہ آئندہ چار مالی سالوں میں مہنگائی کی شرح موجودہ سطح سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے آئندہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران بھی پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں رہی۔