Gas Leakage Web ad 1

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی مکمل بند کرنے کا اعلان

0

(سپیشل کراسپنڈنٹ)ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکا کو سخت جواب دینے کی دھمکی

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کو تاحکمِ ثانی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز نے مقررہ اور منظور شدہ راستے کے بجائے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کی، جس پر اسے روکنے کے لیے انتباہی فائرنگ کی گئی۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اطلاع تک کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر کسی فریق نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر کوئی کارروائی کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی حکام نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور خطے میں موجود نئے فوجی اڈوں کو بھی ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

**ایرانی سپریم لیڈر کا والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان**

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد اور سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ٹیلیگرام پیغام میں کہا کہ ان کے شہید والد کے خون کا بدلہ لینا قوم کا مطالبہ ہے اور یہ بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

یہ بیان مشہد میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد سامنے آیا، جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ ایرانی حکام کے مطابق سابق رہبرِ اعلیٰ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہوئے تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پیغامات میں جنازے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے قتل کے ذمہ دار افراد کو اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا۔

**ایرانی سفیر کی امریکا کو تنبیہ**

ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے طے شدہ معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو ایران بھی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد جاری رکھنے کا پابند نہیں ہوگا۔

سلامتی کونسل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مندوب نے امریکی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور باہمی مفاہمت کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران بھی اپنی ذمہ داریوں پر نظرثانی کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.