Gas Leakage Web ad 1

پرواز کے دوران جہاز کی کھڑکی اکھڑ گئی، مسافر گرنے سے بال بال بچ گیا

0

یونان سے جرمنی جانے والی پرواز میں کھڑکی اکھڑ گئی، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

Gas Leakage Web ad 2

یونان سے جرمنی جانے والی ایک پرواز کے دوران طیارے کی ایک کھڑکی اپنی جگہ سے اکھڑ گئی، جس کے باعث ایک 61 سالہ مسافر حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کھڑکی نکلنے کے بعد مسافر کا سر اور کندھے طیارے سے باہر چلے گئے تھے، تاہم اس کی اہلیہ اور دیگر مسافروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے مضبوطی سے پکڑ کر واپس اندر کھینچ لیا، جس سے ممکنہ بڑا حادثہ ٹل گیا۔

واقعے کے فوراً بعد طیارے میں آکسیجن ماسک خودکار طور پر فعال ہو گئے، جبکہ پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر طیارے کو تقریباً 9 ہزار فٹ کی بلندی تک نیچے لا کر بحفاظت روانگی کے ہوائی اڈے پر واپس اتار لیا۔

واقعے میں زخمی ہونے والے مسافر کو معمولی زخم آئے، جسے طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.