جاپان میں 15 سالہ ہائی اسکول کے ایک طالب علم کو چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے مبینہ طور پر ایسا سافٹ ویئر تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جسے بانڈائی نامکو فلم ورکس کی اسٹریمنگ سروس "بانڈائی چینل” پر سائبر حملے میں استعمال کیا گیا۔
محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سائبر حملے کے نتیجے میں سروس کے آپریشنز متاثر ہوئے جبکہ 46 ہزار سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نومبر 2025 میں ملزم پر اسٹریمنگ سروس کے خلاف دھوکا دہی کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا شبہ ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق طالب علم نے پلیٹ فارم کے کمزور سکیورٹی نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا، جس کے باعث کمپنی کو اپنی سروس کے بعض حصے عارضی طور پر معطل کرنا پڑے۔
طالب علم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کمپیوٹر کا استعمال چوتھی جماعت سے شروع کیا تھا اور حملے میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کا بنیادی سورس کوڈ خود تیار کیا۔ اس کے بقول پروسیسنگ میں زیادہ وقت لگنے کے باعث اس نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد حاصل کی، جس کے ذریعے کوڈ کو مختلف پروگرامنگ زبانوں میں مکمل کیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی بانڈائی نامکو فلم ورکس سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، بلکہ اس نے پلیٹ فارم کو صرف اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہاں بڑی تعداد میں ایسے اکاؤنٹس موجود تھے جن تک وہ لاگ اِن کر سکتا تھا۔
(سپیشل کراسپنڈنٹ)