Gas Leakage Web ad 1

شیگیلا کے خلاف نئی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

0

شیگیلا بیکٹیریا سے ہونے والی آنتوں کی بیماری کے خلاف تیار کی گئی ایک نئی تجرباتی ویکسین نے فیز ٹو کلینیکل ٹرائل میں حوصلہ افزا نتائج دکھائے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اس ویکسین نے بیماری سے بچاؤ میں 89 فیصد مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جرنل *دی لانسیٹ انفیکشیس ڈیزیزز* میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکا کے دو طبی مراکز میں کیے گئے اس ٹرائل میں 18 سے 49 سال کی عمر کے 73 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔

شرکا کو یا تو ڈبلیو آر ایس 2 (WRS2) نامی ویکسین دی گئی یا پھر پلیسبو (غیر مؤثر دوا)۔ یہ زندہ مگر کمزور کی گئی اورل ویکسین شیگیلا سونئی کے خلاف تیار کی گئی ہے، جو شیگیلا بیکٹیریا کی چار اقسام میں سے ایک ہے۔

مظفرگڑھ میں ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے 105 چالان ہوگئے

شیگیلا بیکٹیریا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کرتا ہے اور اس سے اسہال، قے اور آنتوں کی شدید بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق شیگیلا کی بعض اقسام صفِ اول کی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف تیزی سے مزاحمت پیدا کر رہی ہیں، جبکہ اس وقت اس بیماری کے خلاف کوئی منظور شدہ ویکسین موجود نہیں ہے۔

تحقیق کے دوران ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے 34 افراد میں سے صرف 3 افراد، یعنی 9 فیصد، شیگیلوسس کا شکار ہوئے، جبکہ پلیسبو لینے والے 26 افراد میں سے 21 افراد، یعنی 81 فیصد، میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔

نتائج کے مطابق ویکسین کی مجموعی مؤثریت 89 فیصد رہی، جبکہ ویکسین لینے والے افراد میں مضبوط مدافعتی ردعمل بھی دیکھا گیا۔

اگرچہ زیادہ تر ضمنی اثرات معمولی نوعیت کے تھے، تاہم 6 شرکا میں نسبتاً شدید ردعمل سامنے آنے پر ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ نے جائزہ لیا، جس کے بعد ویکسین کی خوراک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تحقیق کے سربراہ رابرٹ ڈبلیو فرینک جونیئر کا کہنا ہے کہ یہ نتائج شیگیلا کے خلاف محفوظ اور مؤثر ویکسین کی تیاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔

ان کے مطابق اگلے مرحلے میں ویکسین کی مناسب خوراک کا تعین کیا جائے گا اور افریقا سمیت ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر آزمائش کی جائے گی جہاں بچے اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.