قطر انرجی نے راس لفان ایل این جی پیداواری کمپلیکس پر حملے کے بعد نافذ کی گئی فورس میجر کی مدت میں مزید توسیع کر دی ہے۔
قطر نے فورس میجر میں ایک ماہ کی مزید توسیع کرتے ہوئے اسے اگست 2026 کے اختتام تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی کے حصے میں کونسا نمبر آیا؟
فورس میجر میں توسیع کے باعث پاکستان کو اپنی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگی اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو امید ہے کہ اگر فورس میجر ستمبر میں ختم ہو جاتی ہے تو قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو کی فراہمی دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔