Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کا پہلا بڑا فیصلہ، 89 ڈاکٹرز ریگولر

0

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے پہلے سرکاری حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے محکمہ صحت کے 89 ڈاکٹرز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ اقدام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا گیا، جسے صوبے کے صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان کو بلیو پاسپورٹ سمیت متعدد نئی مراعات مل گئیں

حکومت کے مطابق ڈاکٹرز کی مستقلی سے نہ صرف طبی عملے کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے بلکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی فلاح، بہتر طرزِ حکمرانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.