FIFA World Cup 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے دو گول اسکور کیے، جبکہ ٹیم کے کپتان ہیری کین نے ایک گول کیا۔ میکسیکو کی جانب سے نینس اور جمنینس نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
خانیوال کے قریب شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
مقابلے کے دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ میں انگلینڈ کو اس وقت دھچکا لگا جب دفاعی کھلاڑی جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد انگلش ٹیم نے بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کوارٹر فائنل میں ناروے کا سامنا کرے گی۔
دوسری جانب آج کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔



