Gas Leakage Web ad 1

الیکٹرک بسوں کی مانگ بڑھ رہی،147 تحصیلوں تک سہولت فراہم کریں گے: عظمیٰ بخاری

0

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں کے شہری وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے علاقوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ حکومت جلد صوبے کی 147 تحصیلوں تک یہ جدید سفری سہولت فراہم کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں ایک ہزار ایک سو الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، جن سے روزانہ لاکھوں شہری معیاری، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای عظیم رہنما تھے، ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: وزیراعظم

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گرین بسوں کے ساتھ ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہیں، جس کے باعث ان میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارکردگی، گڈ گورننس اور میرٹ کے حوالے سے پنجاب کا کسی دوسرے صوبے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.