Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

0

بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز 25 اور 26 جون کو کیے گئے۔ 25 جون کو خاران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

ڈیف بلائنڈ بوجھ ہیں نہ بیکاربلکہ حوصلے اور خودداری کی جیتی جاگتی تصویر ہیں، مریم نواز

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 جون کو مستونگ میں ایک خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر دوسرا آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں خودکش بمبار سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں اور "عزمِ پاکستان” کے وژن کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.