لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مزار مبارک پر غسل کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں مزار کو منوں عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں جبکہ زائرین نے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اور دیگر مہمانوں نے مزار پر چادر بھی چڑھائی۔
داتا دربار کی تصویری گیلری کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور دربار کا رقبہ تقریباً تین گنا بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
تقریب کے شرکاء کی خالص دودھ سے تواضع بھی کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مرکزی تقریبات ماہِ صفر میں شروع ہوں گی، جن میں ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔