Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈار

0

لاہور: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کردار لیا اور آج دنیا پاکستان کو امن کے داعی اور ’’پیس میکر‘‘ کے طور پر جانتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے اور عالمی سطح پر اسے امن کے علمبردار کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کی سب سے پہلے پاکستان نے مذمت کی اور مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا۔ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان واحد ملک تھا جس نے برادر اسلامی ملک پر حملے کے خلاف واضح اور سخت مؤقف اختیار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مشکلات کا شکار معیشت کو سنبھالا دیا اور اسے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو معاشی قوت بننا ہے اور حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف بری نظر سے دیکھا تو ملک اپنے دفاع اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چھوٹے اور بڑے تمام ممالک کے ساتھ برابری اور احترام کی بنیاد پر تعلقات رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.