Gas Leakage Web ad 1

زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

0

وینزویلا میں دو طاقتور زلزلے، درجنوں ہلاک، سینکڑوں زخمی، بڑے پیمانے پر تباہی

Gas Leakage Web ad 2

وینزویلا میں پے در پے آنے والے دو شدید زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا ریکارڈ کیا گیا، جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔ دونوں زلزلوں کے جھٹکے دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدت سے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

پاورہٹنگ کی ٹریننگ، پی سی بی کا کھلاڑیوں کو امریکا بھیجنے کا منصوبہ

رپورٹس کے مطابق زلزلوں سے متعدد رہائشی اور تجارتی عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ مختلف علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور زخمیوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک 32 افراد کی ہلاکت اور 700 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

وینزویلا کی حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ کئی علاقوں میں آمدورفت اور عوامی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ادھر امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور احتیاطی طور پر لاکھوں افراد کو الرٹ جاری کیا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتدائی تخمینے میں خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں آنے والے ان طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے اور بعض ماڈلز کے مطابق اموات ہزاروں تک پہنچنے کا خدشہ موجود ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات تشویشناک ہیں اور امریکی اداروں کو فوری امدادی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.