Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی غیر موجودگی میں وہ بعض معاملات پر بات نہیں کریں گے، تاہم پاکستان نے حالیہ ایران اور امریکا مفاہمتی عمل میں ایک تاریخی اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر پاکستان نے بطور ثالث دستخط کیے اور سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کیں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے جبکہ آئندہ 60 روز کے دوران تکنیکی سطح پر مذاکرات اور بات چیت جاری رہے گی۔ ان کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت مستقبل میں ایک مکمل اور دیرپا امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے قیامِ امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور عالمی جرائد و اخبارات پاکستان کے مثبت کردار کو نمایاں انداز میں سراہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کے فرنٹ پیجز پر پاکستان کا ذکر اس سفارتی کامیابی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات گزشتہ تین ماہ کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں اور پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر انتخابات کی تحقیقات کرنی ہیں تو 2018 کے عام انتخابات سے آغاز کیا جائے۔ ان کے بقول 2018 کے انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور اگر پاکستان تحریک انصاف تحقیقات چاہتی ہے تو پھر ان انتخابات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بات نکلی تو بہت دور تک جائے گی، اس لیے حقائق کو سامنے لانا ضروری ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کی گئی بعض باتیں درست نہیں تھیں۔

وزیراعظم نے وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج تمام صوبوں کے درمیان یکجہتی موجود ہے اور چاروں صوبوں کو ترقی کے عمل میں برابر کا شریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اپنے حصے کے طور پر سالانہ 11 ارب روپے دیگر صوبوں کو فراہم کر رہا ہے تاکہ قومی یکجہتی اور متوازن ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی صدر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ دورہ پاکستان کی دعوت پر ہو رہا ہے جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی امن اور استحکام سمیت مختلف امور پر اہم ملاقاتیں اور مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.