Gas Leakage Web ad 1

رواں مالی سال 35 لاکھ دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا، وزیر مملکت خزانہ

0

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پینتیس لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ وسیع پیمانے پر تاجروں کو ٹیکس نظام کا حصہ بنایا جائے۔

3 روز گزرجانے کے بعد سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی

انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ تاجروں کو وفاقی بورڈ برائے محصولات کی جانب سے سبز رنگ کی پلیٹ فراہم کی جائے گی جبکہ عام حالات میں ان کا آڈٹ بھی محدود سطح تک رکھا جائے گا۔

وزیر مملکت کے مطابق اس اقدام کا مقصد دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا، قومی معیشت کو مستحکم بنانا اور مجموعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.