Gas Leakage Web ad 1

ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا، رواں برس دوبارہ چین جاؤنگا: ڈونلڈ ٹرمپ

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اپنی تیل کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد ایران سے حاصل کرتا ہے، تاہم ایران سے متعلق معاملات میں چین نے مثبت اور اہم کردار ادا کیا۔

بنوں میں سڑک کنارے دو بم دھماکے،7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

امریکی صدر نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے، جبکہ وہ خود بھی رواں سال کسی وقت دوبارہ چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں۔

دوسری جانب ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف وینزویلا طرز کی کارروائی کے امکان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یقیناً ممکن ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.