Gas Leakage Web ad 1

تصاویر: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

0

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلافِ کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں کسوہ فیکٹری سے نیا غلاف مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔

غلاف کی تبدیلی کے عمل میں کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور حرمین شریفین کی انتظامیہ کے کارکنان نے حصہ لیا، جبکہ یہ پورا عمل تقریباً چار گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا

یاد رہے کہ 2022 سے غلافِ کعبہ کی سالانہ تبدیلی کی تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے دن منعقد کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل غلافِ کعبہ ہر سال حج کے موقع پر 9 ذی الحجہ کی صبح اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب حجاج کرام میدانِ عرفات روانہ ہو جاتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نسبتاً کم ہوتی تھی۔

غلافِ کعبہ، جسے "کسوہ” بھی کہا جاتا ہے، سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے اور اس پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآنی آیات کی خوبصورت کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ اس کی تیاری مکہ مکرمہ میں قائم خصوصی کسوہ فیکٹری میں سال بھر جاری رہتی ہے۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی یہ تقریب عالمِ اسلام کے لیے انتہائی عقیدت، روحانیت اور احترام کا مظہر سمجھی جاتی ہے، جس کے روح پرور مناظر دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.