اکنامک سروے کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل رہی اور جنگی صورتحال کے باوجود رواں سال کے ایس ای 100 انڈیکس میں 18.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایس ای سی پی کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 16.5 کھرب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ یومیہ اوسط تجارتی حجم 834 ملین حصص سے بڑھ کر 1.2 ارب حصص ہو گیا۔
قومی اسمبلی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2025ء منظور
اکنامک سروے میں بتایا گیا کہ ایس ای سی پی کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا اور 9 ماہ کے دوران 31 ہزار 986 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 101 تک پہنچ گئی، جبکہ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 67 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
سروے کے مطابق شریعہ کمپلائنس سیکیورٹیز کا حصہ بڑھ کر مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا 64 فیصد ہو گیا۔