اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہر شہر کے چوک چوراہوں میں سائے یا شیڈز کا اہتمام کیا جائے، جبکہ ویگن اسٹینڈز، بس ٹرمینلز اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے ٹھنڈا پانی، پنکھے اور کولرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے سخت گرمی کے پیش نظر دفاتر میں آنے والے شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد
مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ شدید گرمی اور لو کی صورتحال میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، جبکہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسکول سمر کیمپس میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے ٹھنڈا پانی، پنکھے اور ایئر کولرز لازمی طور پر نصب کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ شدید دھوپ میں موٹر سائیکل سواروں کو غیر ضروری طور پر نہ روکا جائے، اور اگر موٹر سائیکل پر فیملی یا بچے سوار ہوں تو انہیں دھوپ میں روکنے سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی بہترین حل ہے۔