Gas Leakage Web ad 1

کالعدم ایکشن کمیٹی کے چار مطلوب افراد کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر

0

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) سے تعلق رکھنے والے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کی گرفتاری میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس ملین روپے انعام دیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی تاکہ ان کی سلامتی اور رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومت نے انعامی اسکیم پر فوری عملدرآمد کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.