Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر الیکشن سے ایک دن پہلے بسیں بھیج کر دھاندلی کی گئی، شرجیل میمن

0

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات سے قبل 20 کروڑ روپے کی بسیں بھیج کر کشمیری عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ الیکشن سے ایک روز قبل بسیں بھیج کر دھاندلی کی گئی، 20 کروڑ روپے کی بسیں بھیج کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پہلا ٹیسٹ: دوسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 3 وکٹ پر 199 رنز بنالیے
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ٹرکوں اور بسوں کے ذریعے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے، کیا اس طرح کشمیری عوام کو خریدا جا سکتا ہے؟

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما مبینہ دھاندلی روکنے کے لیے میرپور پہنچے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کو وفاقی وزراء کی انتخابی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

’میاں صاحب برا نہ منائیں، کشمور ہو یا کشمیر، دونوں کے عوام اپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے‘ بلاول کا نواز شریف کو جواب

ان کا کہنا تھا کہ عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کریں گے اور تانگہ پارٹیوں کو ووٹ نہیں دیں گے، کشمیری عوام کو مالی یا مادی ترغیبات کے ذریعے خریدا نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر الیکٹرک بسیں میرپور آزاد کشمیر پہنچا دی گئی ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.