Gas Leakage Web ad 1

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ؛ محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

0

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی، ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بغیر اجازت کشتی رانی اور گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر جمع ہونے والے بارش کے پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ان تمام سرگرمیوں پر 60 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندیاں موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں۔
پہلا ٹیسٹ: دوسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 3 وکٹ پر 199 رنز بنالیے
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ شدید بارشوں کے دوران جمع ہونے والے پانی میں نہانے سے بچوں اور نوجوانوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ پنجاب بھر کے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ان دنوں پانی کی سطح بلند ہے، ایسی صورتحال میں تیراکی اور کشتی رانی انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت یہ پابندیاں عائد کی ہیں، جبکہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے دوران شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور کھلی جگہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.