ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک جا پہنچی ہے، جس کے باعث یہ ملک کا سب سے مہنگا آٹا شمار ہو رہا ہے۔
پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں یہ قیمت 2733 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح راولپنڈی میں 2707 روپے، کوئٹہ اور بنوں میں 2700 روپے تک قیمت دیکھی گئی ہے۔
مزید اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، خضدار اور لاڑکانہ میں 2400 روپے، فیصل آباد میں 2350 روپے، گوجرانوالہ میں 2333 روپے اور ملتان میں 2267 روپے تک قیمت پہنچ گئی ہے۔
لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2250 روپے میں دستیاب ہے۔