ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کی ہے اور ان کے پاس اس دعوے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں جنہیں وہ پیش کر سکتے ہیں۔
امریکا سے ایرانی ایٹمی پروگرام کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں: ترجمان دفتر خارجہ
ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے بھی حصہ لیا ہے۔ ان کے مطابق یو اے ای سے تعلقات میں کشیدگی کی ایک بڑی وجہ اس کا اسرائیل سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر متحدہ عرب امارات دیگر خلیجی ممالک کی طرح پالیسی اپنائے تو تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ کویت اور بحرین ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہیں، اور ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔