Gas Leakage Web ad 1

اے پی ایس شہدا لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔

Gas Leakage Web ad 2

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اب سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں بھی دستیاب

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس عرفان سعادت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست 25 روز کی تاخیر سے دائر کی گئی، جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج فراہم نہیں کیا گیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکیج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ افراد کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے یا نہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ توہینِ عدالت کی درخواست کو مسترد کر چکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.