Gas Leakage Web ad 1

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے دو مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

0

لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے زیادتی کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ دونوں مجرموں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

مالی سال 2025-26 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان

سماعت کے دوران مجرموں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور دفاع کے مؤقف کو مناسب طور پر نہیں سنا گیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر راحیلہ شاہد نے اپیلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شواہد اور میرٹ کی بنیاد پر درست فیصلہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں مجرموں کے خلاف مضبوط اور ٹھوس ثبوت موجود ہیں، لہٰذا اپیلیں مسترد کی جائیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 20 مارچ 2021 کو دونوں مجرموں کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جس کے خلاف عابد ملہی اور شفقت بگا نے 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.