Gas Leakage Web ad 1

مالی سال 2025-26 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان

0

اسلام آباد: اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 2025-26 کے اختتام کے پیش نظر ادائیگیوں، کلیمز اور مالی معاملات سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (ڈی ڈی اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالیہ خریداریوں اور حاصل کردہ خدمات سے متعلق تمام کلیمز 12 جون 2026 تک جمع کرائے جائیں۔

سلامتی کونسل کا اجلاس، لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی پر اظہار تشویش

اے جی پی آر نے بتایا ہے کہ پہلے سے جاری شدہ ٹوکنز کے حامل تمام غیر منظور شدہ دعووں اور بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ 12 جون 2026 تک جاری ہونے والے ٹوکنز کے تحت غیر منظور شدہ بل 15 جون 2026 تک دوبارہ جمع کرائے جا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور اس کے ماتحت دفاتر کے زیر انتظام اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے لیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 12 جون 2026 کے بعد اعزازیہ سے متعلق کوئی بھی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا، جبکہ آف سائیکل ادائیگیوں سے متعلق کمپیوٹر پر تبدیل شدہ اسٹیٹمنٹس صرف 11 جون 2026 تک وصول کی جائیں گی۔

اے جی پی آر کے مطابق آف سائیکل ادائیگیوں سے متعلق کمپیوٹر پر تبدیل شدہ اسٹیٹمنٹس پر کارروائی عارضی طور پر 16 جون 2026 تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں تمام ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگیوں اور مالی لین دین میں تاخیر سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ کیسز مقررہ وقت کے اندر جمع کرائے جائیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہوں کے چیکس مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہو جائیں گے اور 30 جون 2026 کے بعد موجودہ مالی سال کے کسی بھی چیک کے بدلے متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

اے جی پی آر نے تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ ادائیگیوں، بلوں اور کلیمز سے متعلق مقررہ تاریخوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مالی سال کے اختتام پر کسی قسم کی دشواری یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.