Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان کا مالی سال27-2026 کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے پیش کئے جانے کا امکان

0

بلوچستان کا مالی سال 27-2026 کا بجٹ 19 یا 20 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی مالی سال 27-2026 کا بجٹ 19 یا 20 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گے، جبکہ بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ریسلرز نے گولڈ اور سلور میڈل جیت لیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 300 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق پنشن اور دیگر اخراجات کے لیے 170 ارب روپے، تعلیم کے شعبے کے لیے 150 ارب روپے، امن و امان کے لیے 130 ارب روپے اور صحت کے شعبے کے لیے 170 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی فاضل بجٹ اور نئے محصولات سے گریز کی حکمت عملی کے تحت مرتب کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.