Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کا بیان نظر انداز کریں، موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں میں اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے: نواز شریف کی پارٹی کو ہدایت

0

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو محسن نقوی کے بیان کو نظرانداز کرنے کی ہدایت کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

نواز شریف نے موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔
ریاستی رٹ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں برداشت نہیں ہوں گی، آزاد کشمیر حکومت
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایسی کسی بھی صورتحال سے گریز کرنا چاہیے جس سے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اختلافات کا تاثر پیدا ہو۔

ذرائع کے مطابق سسٹم تباہ ہونے سے متعلق محسن نقوی کے بیان پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے اپنے تحفظات نواز شریف تک پہنچائے، جس پر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے کہا کہ قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.