Gas Leakage Web ad 1

ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ریسلرز نے گولڈ اور سلور میڈل جیت لیے

0

ایشیائی ریسلنگ چیمپئن شپ: محمد عثمان لغاری نے سونے کا تمغہ جیت لیا، حسن علی بھولا چاندی کے تمغے کے حق دار قرار

Gas Leakage Web ad 2

90 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں پاکستان کے محمد عثمان لغاری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اور ایشیائی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بجٹ منظوری کیلئے کامران ٹیسوری کی بطور گورنربحالی ہماری ریڈلائن ہے: فاروق ستار

محمد عثمان لغاری پورے مقابلوں کے دوران ناقابلِ شکست رہے۔ انہوں نے ابتدائی مرحلے میں میزبان ویتنام کے حریف کو شکست دی، بعد ازاں منگولیا اور چین کے ریسلرز کو بھی زیر کیا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے قازقستان کے ریسلر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں ایک بار پھر ویتنام کے حریف کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

دوسری جانب 70 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں پاکستان کے حسن علی بھولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے ایونٹ کے دوران اردن کے دو، سعودی عرب کے ایک اور ویتنام کے دو ریسلرز کو شکست دی۔

حسن علی بھولا نے سیمی فائنل میں چین کے مضبوط حریف کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں ناکامی کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

ٹیم کے عہدیدار اور کوچ غلام فرید نے کامیابی کا سہرا کھلاڑیوں کی مسلسل محنت، معیاری تربیت اور قومی جذبے کو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ریسلرز نے ایشیائی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.