Gas Leakage Web ad 1

انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا

0

اسلام آباد (نیوزڈیسک )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا ، انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کر دیا گیا ۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق ملک میں نئے وزیراعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل ہی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس کو خالی کردیاہے ۔

انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاوس سے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیاگیا ہے ۔

یاد رہے کہ انوارالحق کاکڑ 6ماہ سے زائد عرصے تک نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.