وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران خلیل ہاشمی کو یہ تمغہ پیش کیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز غیر معمولی سفارتی صلاحیتوں اور پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی انمول خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی 3 ماہ کی چھٹیاں دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
خلیل ہاشمی چین میں خدمات انجام دینے والے پہلے پاکستانی سفیر بن گئے ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ایوارڈ اپنی ٹیم کے ارکان، اپنے خاندان اور دونوں ممالک کی سفارتی خدمات کے نام کرتے ہیں۔
سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ عالمی چیلنجز کے دوران ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔