اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے ذمہ داروں کے خاتمے کا مشن تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے 60 فیصد علاقے پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول قائم ہو چکا ہے۔
امریکا کیجانب سے ایران کیلئے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر، نقصان کا معاوضہ دینے سے انکار
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی رہنما اور کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔
حماس کی جانب سے اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے کہ اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈز کے سربراہ عزالدین الحداد اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت شہید ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 72 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کا 90 فیصد سے زائد علاقہ ناقابل رہائش بن چکا ہے جبکہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غذائی اجناس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔