آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاطمہ ثنا کی قیادت میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب اسکواڈ میں شامل ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کو بھارت میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا دعوت نامہ موصول
واضح رہے کہ ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی، جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں امبر کائنات، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور ام ہانی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ فاطمہ ثنا آئرلینڈ میں ہونے والی تین ملکی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں ہونے والی تین ملکی سیریز میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔
یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم موقع ہوگی۔ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم 6 جون کو سری لنکا اور 9 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔ حالیہ کارکردگی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔