پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے معرکۂ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یک جان اور دو قالب بن کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔
یہ ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس
انہوں نے کہا کہ 28 مئی کی آمد آمد ہے، یہی وہ دن تھا جب پاکستان ایٹمی قوت بنا، اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام قومی ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے ایٹمی پروگرام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے، جبکہ عارضی جنگ بندی کے باوجود دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی۔