پاکستان ریلویز میں اعلیٰ عہدوں پر افسران کی تعیناتی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جہاں متعدد اہم عہدے خالی ہیں اور کئی جگہوں پر اضافی چارج کے ذریعے کام چلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 19 میں ترقی کے لیے گزشتہ تین برسوں سے ڈی پی سی نہ ہونے کے باعث افسران کی ترقی کا عمل رکا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گریڈ 18 کے افسران کو اون پے اسکیل پر تعینات کر کے امور چلائے جا رہے ہیں۔
مسجد قبا کے اندر خودکار ٹیکسی روبوبس متعارف
معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز میں گریڈ 19، 20 اور 21 کی کئی اہم سیٹیں خالی پڑی ہیں، جن میں جنرل منیجر ریلوے ویلفیئر (گریڈ 21)، جنرل منیجر ریلوے ایم اینڈ ایس، ڈی جی ویجیلنس سیل اور دیگر اہم عہدے شامل ہیں۔ ان اسامیوں پر مستقل تعیناتی نہ ہونے سے انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض عہدوں پر سیکرٹری ریلوے بورڈ سمیت دیگر افسران کو اضافی چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے، جبکہ کئی منصوبہ جاتی اور تکنیکی سیٹیں بھی عرصے سے خالی ہیں۔
گریڈ 19 کی سیٹوں پر ترقی نہ ہونے کی وجہ سے بھی انتظامی مسائل بڑھ گئے ہیں اور افسران بدستور گریڈ 18 میں کام کر رہے ہیں۔