ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ڈگری اٹیسٹیشن کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن اور پیپر لیس بنانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت طلبہ اور گریجویٹس کو نمایاں سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق ڈگری تصدیقی سروس اب 24 گھنٹے آن لائن دستیاب ہوگی اور درخواست گزار کسی بھی وقت اپنی درخواست جمع کرا سکیں گے۔
پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
نئے نظام کے تحت اصل اسناد ساتھ لے جانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، جبکہ تصدیقی عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ویریفکیشن پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایچ ای سی نے کہا ہے کہ اٹیسٹڈ ڈگری کی آن لائن تصدیق بھی ممکن ہوگی، جس سے یہ عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز، آسان اور شفاف ہو گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیا ای اٹیسٹیشن نظام 11 مئی 2026 سے ملک بھر میں نافذ العمل ہو چکا ہے۔