Gas Leakage Web ad 1

پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

0

پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری اسکولوں میں 23 مئی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

خصوصی انسدادِ پولیو مہم 18 مئی سے 79 اضلاع میں شروع ہوگی

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، اور اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق صوبے بھر کے اسکولوں میں چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی اور اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.