Gas Leakage Web ad 1

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر کثیر منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہاسٹل میں قائم ماڈل روم کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ماڈل روم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن نقوی نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول منصوبے کو 31 مئی تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس سے افسران کی ایلیٹ ٹریننگ صوبوں کے بجائے نیشنل پولیس اکیڈمی میں کرائی جائے گی۔

ٹریفک جرمانوں میں کمی، سزائیں ختم کرنے سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری

وزیر داخلہ نے اکیڈمی میں سولر سسٹم کی تنصیب اور موجودہ عمارت کی تزئین و آرائش کے احکامات بھی جاری کیے جبکہ آئی ٹی سہولیات سے آراستہ جدید تربیت کے لیے تین نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے ڈرون، نائٹ ویژن اور جدید اسلحہ کے ذریعے تربیت فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پروموشنل کورسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور سروس ڈلیوری پر خصوصی توجہ دی جائے۔

محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید ڈرائیونگ سکول قائم کرنے کی ہدایت بھی دی جہاں افسران کو جدید ڈرائیونگ اور کار چیز کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ تفتیشی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کرائم سین رومز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیر داخلہ نے اکیڈمی میں پیڈل ٹینس کورٹس، سپورٹس کمپلیکس، جم اور سوئمنگ پول کا بھی معائنہ کیا اور سپورٹس کمپلیکس کو جدید بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر سعد اختر بھروانہ نے مختلف منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.