Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ، نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

0

پاکستان اور بنگلادیش نے منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششیں کریں گے اور انٹیلی جنس و سکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ معاہدے میں سیکرٹری لیول پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے تاکہ عملی سطح پر رابطے اور کارروائیاں بہتر بنائی جا سکیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کے کیسز اسپشل کورٹس میں چلیں گے: لاہور ہائیکورٹ

یہ پیش رفت ڈھاکا میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور بنگلادیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، داخلی سلامتی اور سول آرمڈ فورسز کی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے بنگلادیشی حکام کو پاکستان کے سیف سٹی پروجیکٹ میں تکنیکی تعاون کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے اپنے بنگلادیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.