Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن عمل کا جائزہ

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پروگرام کے تحت ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کے لیے قائم سعودی امیگریشن کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور عملے سے ملاقات بھی کی۔

Gas Leakage Web ad 2

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے پنک گیمز ملتوی کر دیے

اس پروگرام کے تحت عازمین حج کو پاکستان کے ایئرپورٹس پر ہی سعودی امیگریشن کی تیز رفتار سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ عازمین حج نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

مسافروں اور عازمین حج کا کہنا تھا کہ امیگریشن کا عمل نہایت آسان اور تیز رفتار رہا اور کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی۔ ان کے مطابق بین الاقوامی آمد پر تمام امیگریشن کاؤنٹرز فعال تھے اور بروقت سہولت فراہم کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوائنٹ سرچ چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا اور سرچ سسٹم کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سکیورٹی نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت اور سکیورٹی کو بیک وقت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسافروں کو بلا تاخیر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد بخاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.