Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے: مریم نواز شریف

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے شہروں کی طرح دیہات میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے مربوط نظام کے آغاز پر اظہارِ مسرت کیا اور پنجاب کی 13 ہزار سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور توسیع کے اقدامات کو بھی سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین ہزار سے زائد مراکز صحت کو جدید سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کلینکس میں تبدیل کرنے سے صوبے میں ہیلتھ کلچر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

معرکہ حق کو ایک سال مکمل، شوبز شخصیات کا پاک فوج کو خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے، جبکہ پہلا سرکاری آٹزم سکول خصوصی بچوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے مریضوں کو سہولت حاصل ہوئی ہے اور ہر ضلع میں کیتھ لیب منصوبے کے تحت دل کے امراض کے فوری اور مؤثر علاج کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں فالج کے فوری علاج کے لیے سٹروک مینجمنٹ سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اپنا چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت تقریباً سوا لاکھ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں بے روزگار اور بے زمین کاشتکاروں کے لیے اپنا کھیت، اپنا روزگار پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ الیکٹرک بس سروس کے ذریعے صوبے کے دور دراز دیہات میں عوام کو آرام دہ اور مفت سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.