پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں کھیلے جانے والے اہم کوالیفائر میچ کے ٹکٹس سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق شائقینِ کرکٹ کے لیے ٹکٹس کی قیمت کو نہایت کم رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ 28 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس کوالیفائر میچ کے لیے ہر انکلوژر کی ٹکٹ قیمت صرف 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پی سی بی کا سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار
بورڈ نے بتایا ہے کہ ای ٹکٹس کی فروخت آج رات سے شروع ہو جائے گی۔ شائقین سرکاری ویب سائٹ https://pcb.tcs.com.pk
سے آن لائن ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ ای ٹکٹ رکھنے والے افراد اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اپنے موبائل فون پر ٹکٹ اسکین کروا سکتے ہیں یا اس کا پرنٹ آؤٹ دکھا کر بھی داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔
فزیکل ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے کراچی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کے سامنے چائنہ گراؤنڈ میں ٹی سی ایس باکس آفس قائم کیا گیا ہے جہاں سے کل صبح سے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق یہ انتظامات شائقین کی سہولت اور میچ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔