اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کردیا
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا، جس کے بعد شرح سود 10 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 50 فیصد ہو گئی ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے متعدد کھلاڑی زخمی، کون سے بڑے نام ایونٹ نہیں کھیل پائیں گے؟
یاد رہے کہ معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی مارکیٹ میں پیدا ہونے والی معاشی غیر یقینی صورتحال ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے کے مہنگائی پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سیدھا اثر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔