Gas Leakage Web ad 1

ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور

0

سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی کی اسلام آباد میں عاصم منیر سے پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور پاک ایران دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کے تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کی چین میں لانچنگ

اس اہم ملاقات میں محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے، جبکہ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ ایران اسماعیل بقائی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے علاقائی سکیورٹی، باہمی تعاون اور امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا، جبکہ پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ شہباز شریف اور عباس عراقچی کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اسحاق ڈار کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.