بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، اور اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی وزیرِ دفاع نے جرمنی میں اپنے 3 روزہ دورے کے آخری روز تھیسن کروپ میرین سسٹمز (ٹی کے ایم ایس) کے شپ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹائپ 212 آبدوز کا معائنہ کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی برطانیہ پر بھاری ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی
اس موقع پر کمپنی حکام نے انہیں آبدوز کی تکنیکی صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور بھارتی وزیر کو آبدوز کے اندرونی حصے کا جائزہ لینے کی پیشکش بھی کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راج ناتھ سنگھ سب میرین میں داخل ہوتے ہوئے تنگ راستے کے باعث پھنس گئے اور گھبراہٹ کے دوران پھسل بھی گئے، جس کے بعد عملے نے انہیں کافی کوشش کے بعد باہر نکالا۔
بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیرِ دفاع نے سب میرین میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ دفاع نے 21 سے 23 اپریل تک جرمنی کا 3 روزہ سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران بھارت اور جرمنی کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کی تربیت میں تعاون کے لیے ایک عملی معاہدے پر دستخط اور تبادلہ بھی کیا گیا۔