Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے ایک بار پھر ایران پر حملے رکوا دیے، ٹرمپ کا سیز فائر میں توسیع کا اعلان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ان سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی درخواست کی، اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز سامنے آنے تک حملے روکے جائیں۔

’ہارنے والا شرائط طے نہیں کرتا‘: ایران نے صدر ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع مسترد کردی

صدر ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، اور یہ توسیع اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے تجاویز پیش نہیں کی جاتیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر قسم کی صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار رہا جائے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔

مہدی محمدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس اعلان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے، جس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.